مسلم لیگ نون نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سولہ الزامات پر مبنی چارج شیٹ جاری کر دی۔ 

Oct 12, 2010 | 05:19

سفیر یاؤ جنگ
نون لیگ کی جانب سے جاری چارج شیٹ میں پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سابق صدر پر لگائے جانے والے الزامات میں لال مسجد میں قتل عام، کرپشن، اکبر بگٹی کا قتل، فوج کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا اور عدلیہ پر حملے شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ  بارہ مئی کے واقعات، این آر اوکا اجرا، بلوچستان کے خلاف سازش اور نیب کے ذریعے بلیک میلنگ کے الزامات بھی چارج شیٹ کا حصہ ہیں ۔ مسلم لیگ نون نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ڈکٹیٹر کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لا کر آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی جائے۔ چارج شیٹ میں گارگل ایڈونچر پر کمیشن بنانے اور پاکستانیوں کو ڈالروں کے عوض بیچنے کے خلاف بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں