چیئر مین نیب کی تقرری کا اختیار اور فیصلہ ان کا نہیں صدر کا تھا ، جس پراپوزیشن کے تحفظات سے آگا ہ کردیا تھا۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی

Oct 12, 2010 | 05:41

سفیر یاؤ جنگ
 وہ غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے عالمی برادری کو مزید آگے بڑھ کر پاکستان کی مدد کرنا ہو گی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور حکومت میں تنائو نہیں حکومت عدلیہ کے فیصلوں کو احترام کی نظر سے دیکتھی ہے انہوں نے کہا کہ تیرہ اکتوبرکی تاریخ بھی گزر جائے گی اور حکومت قائم رہے گی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ دس وزارتیں ختم کرکے جنوری تک کابینہ کا سائز کم کیا جائے گا ۔ پاک امریکہ سٹریٹجیک مذاکرات میں فوج کے کردار کے حوالے سے وزیر اعظم خاموش ہو گئے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی لانگ مارچ نہیں کرے گا سب کو پتہ ہے کہ حالات اسی اور نوے کی دہائی کی طرف نہیں جانے چاہیں  
مزیدخبریں