بنگلور ٹیسٹ میں بھارتی بلے بازسچن ٹنڈولکرنے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں اپنے کیریئرکی چھٹی ڈبل سنچری سکور کر لی

بنگلورمیں جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سچن ٹنڈولکر نے ایک سو اکیانوے رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور جلد ہی کیرئیر کی چھٹی ڈبل سنچری مکمل کر لی۔ وہ دوسواکتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں بائیس چوکےاور دو چھکے شامل تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف موہالی ٹیسٹ میں بھی انہوں نے اٹھانوے رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلوی بولرز نے بھارتی بیٹسمینوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اورپوری بھارتی ٹیم چارسو پچانوے رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اس طرح میزبان ٹیم کو پہلی اننگزمیں مجموعی طور پرسترہ رنز کی برتری حاصل ہے

ای پیپر دی نیشن