چین نےامریکہ کی جانب سے تائیوان کو اسلحے کی فروخت پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکہ کے ساتھ بہترتعلقات استوارکرنے میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔

چینی وزیردفاع لیانگ گوانگلی نے اس خدشے کا اظہار ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس سے ملاقات کے دوران کیا۔ چینی وزیردفاع نے کہا کہ چین کی دفاعی قوت میں اضافہ جارحانہ مقاصد کےلیےنہیں ہے لہذا کسی ملک کوتشویش نہیں ہونی چاہیئے۔انہوں نےواضح کیا کہ چین دفاعی پالیسی کا بنیادی مقصد ملکی دفاع اورعالمی امن ہے۔ اس موقع امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے کہاکہ ان کا ملک چین کےساتھ مضبوط عسکری تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ امریکہ اور ایشیا کے وزرائے دفاع ان دنوں ہنوئی میں ایک کانفرنس میں شریک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن