پروفیشنل ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر انتخاب عالم کی عدم بازیابی کے خلاف لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں مکمل ہڑتال کی گئی

Oct 12, 2010 | 09:12

سفیر یاؤ جنگ
اس حوالے سے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پی ڈی اے کے زیراہتمام اجلاس منعقد ہوا۔جس میں صوبہ بھر کے ممتازڈاکٹروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مقررین نے کہا کہ حکومت ڈاکٹروں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ آئے روز ڈاکٹرز کو اغوا یا قتل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر انتخاب عالم کی بازیابی  تک بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہے گا ۔اس موقع پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں آٹھ سے دس بجے تک ہڑتال کی گئی۔ ممتاز فزیشن ڈاکٹر انتخاب عالم کو سات اکتوبر کواپنے کلینک سے اغوا کیا گیا تھا ۔  
مزیدخبریں