چلی میں سونے کی کان میں دوماہ سے پھنسے تینتیس کان کنوں کو باہرنکالنے کا عمل آج رات سے شروع ہوگا،خصوصی لباس تیار ۔

Oct 12, 2010 | 09:56

سفیر یاؤ جنگ
 کان کنوں کو باہر نکالنے کے لیے کارروائی مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے شروع کی جائے گی۔ کان کنوں کو باہر لانے کے لیے کیپسیول کی شکل کا ایک پنجرہ تیار کیا گیا ہے جسے دو ہزار فٹ لمبی سلاخ کی مدد سے کان میں اتارا جائے گا۔ گزشتہ روز پنجرے کو آزمائشی طور پر کان میں اتارا گیا اور یہ تجربہ کامیاب رہا۔ امدادی کارکنوں نے وہ خصوصی لباس بھی میڈیا کودکھایا جو کان کنوں کو باہرنکالتے وقت  پہنایا جائے گا۔اس موقع پر ہسپتال کے عملے کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے تاکہ اڑسٹھ روز بعد آزادی پانے والے کان کنوں کو ضروری طبی امداد فراہم کی جاسکے۔
مزیدخبریں