احتجاجی کیمپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین منورعلی جعفری نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی بے حسی اورعلم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے اعلان کردہ پیکج سے اساتذہ تاحال محروم ہیں اور اساتذہ کی ان سروس پروموشن کے سلسلہ میں بھی ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم آفسران کو باور کروانا چاہتے ہیں سی ایم پیکج اور ان سروس پرموشن میں تاخیری حربے کسی بھی صورت برداشت نہیں کئے جائینگے، اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے پنجاب ٹیچرزیونین کے ضلعی صدرجاوید حسین ملک نے کہا کہ اساتذہ دل جمعی اور محنت سے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں مگر اساتذہ کو بروقت ترقیاں نہ دینا انکے حقوق پر ڈاکہ ہے،ایسے اقدامات سے اساتذہ کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے، یہ احتجاجی کیمپ بھی آفیسران کے نا مناسب رویوں کا نتیجہ ہے، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر مراتب علی مغل نے بھی اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔ احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اگر دو روزتک ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ کارہ وسیع کرتے ہوئے احتجاجی ریلیاں نکالی جائینگی۔