اوچشریف سے وقت نیوز کےنمائندے کےمطابق جنوبی پنجاب میں سیلاب زدہ گیارہ اضلاع میں پولیو ویکسینیشن کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جن میں ضلع بہاؤلپورکو بھی فوکس کیا گیا ۔ پولیو مہم تیرہ اکتوبر تک جاری رہے گی ۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ بہاؤلپورڈاکٹر احسان اللہ وڑائچ نے وقت نیوزکو بتایا کہ اس مہم کے دوران دس لاکھ ساٹھ ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے ۔ اس مہم کی نگرانی ڈبلیو ایچ او اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید عمر کر رہے ہیں جبکہ ای ڈی او ہیلتھ نے اس مہم کے آغاز پر براہ راست بھی گھروں میں ویکسی نیشن دینے کے انتظامات کیے ہیں ۔