ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج رائے الطاف حسین کی جانب سے چھا نگا مانگا ریسٹ ہاؤس میں کھلی کچہری کے دوارن لوگوں نے پو لیس کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے۔

Oct 12, 2010 | 10:19

سفیر یاؤ جنگ
بھائی پھیرو سے وقت نیوزکےنمائندے کےمطابق لوگوں نے ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج کو رو رو کرپولیس کی زیادتیوں کے متعلق آگا ہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او قصور، ڈی ایس پی پتوکی ۔ ڈی ایس پی چونیاں اور چاروں تھانوں کے ایس ایچ اوزاوردوسرے پولیس آفسران بھی موجود تھے،کھلی کچہری کے دوران ڈی آئی جی شیخو پورہ رینج نے درجنوں درخواستوں پر موقع پرہی احکامات جاری کئے جبکہ متعدد درخواستوں پر کا رروائی کے لئے دی پی او کو ہدایات جاری کردیں۔ انہوں نے کھلی کچہری کے دوران کہا کہ مظلوموں سے ایک پائی بھی وصول کرنے والے پولیس آفیسران کے خلاف  سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزیدخبریں