پاکستان میڈیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام لاہورمیں پیلوک فلورامیجنگ کی جدید ترین ٹیکنالوجی اورمریضوں کیلئے اسکی افادیت کے حوالے سے پہلا بین الاقوامی ایڈووکیسی سیمینار منعقد کیا گیا۔

سیمینار میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے مندوبین نے شرکت کی۔  سیمینار میں الٹراساؤنڈ کے جدید ترین طریقے پیلوک فلورامیجنگ پرپڑھے جانے والے مقالاجات میں بتایا گیا کہ پیلوک فلور ایک پیچیدہ ، مربوط نظام ہے جو علاج میں فعال اورغیر فعال مدد فراہم کرتا ہے. تقریب میں کنگ ایڈورڈ کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خواجہ صادق حسین ،فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رخشندہ، ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ فاطمہ جناح کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر صفدر علی ملک ، پولینڈ سے الٹراساﺅنڈ کی ماہر ڈاکٹر سینڈکی وزک، پاکستان میڈیکل سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹرمسعود اختر شیخ اور دیگر ڈاکٹروں نے شرکت کی ۔ کانفرنس اگلے دو روز جاری رہے گی۔ کانفرنس کا مقصد طبی اور جراحی کے بنیادی ڈاکٹروں کو تفتیشی اورعلاج کے امکانات سے آگاہ کرنا ہے کیونکہ فی الوقت پیلوک فلور امیجنگ کا تفصیلی علم ریڈیالوجی کے بیشتر ماہرین کو بھی نہیں ہے.  

ای پیپر دی نیشن