سیلاب زدگان طلباء وطالبات کی تعلیمی فیسیں معاف کروانے کےلیے درخواست ایک مقامی وکیل نے دائر کررکھی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ سیلاب زدگان اپنے بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں لہذا انکی فیسیں معاف کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ سماعت کے دوران ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اپنے جواب میں عدالت کو بتایا کہ اگر وفاقی حکومت کی جانب سے اس مد میں سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کرکی گئی تو فیسیں معاف کی جاسکتی ہیں۔ جس پر عدالت عالیہ نے حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کردی۔