متحدہ قومی موومنٹ نے زمینوں کی ازسرنو تقسیم کا بل ،دو ہزار دس ، قومی اسمبلی میں جمع کرادیا جس میں ہر خاندان کی نہری زمین چھتیس ایکڑ جبکہ بارانی چون ایکٹر تک محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار ،بابر غوری، حیدر عباس رضوی اور دیگر ارکان نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ری ڈسٹریبیوٹیو لینڈ ریفارمز بل دو ہزار دس جمع کرایا ہے ۔ اس بل کا نعرہ ، اب راج کرے گی خلق خدا، جو تم بھی ہو اور میں بھی ہوں ، دیا گیا ہے ۔ بل جمع کرانے کے بعد نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں نے نیوز کانفرنس کی ۔  ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اب غریبوں کے نام پرووٹ لینے والی بڑی سیاسی جماعتوں کو کڑی آزمائش سے گزرنا ہوگا ۔ فاروق ستار نے بتایا کہ لینڈ ریفارمز کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے چاروں صوبوں اور وفاق میں لینڈ ریفارمز کمیشن بنیں گے اور اگر ایم کیو ایم کا ساتھ باقی سیاسی جماعتیں نہیں دیتیں تو پھر عوام آئندہ الیکشن میں اپنے ووٹ کے ذریعے ان پارٹیوں کے خلاف اپنا فیصلہ دیں گے ۔  

ای پیپر دی نیشن