ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی اس تقریب کو یوم دفاع جمہوریت کا نام دیا گیا۔ تقریب کی صدارت مسلم لیگ نون پنجاب کے صدرسردار زوالفقار علی خان کھوسہ نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تخت لاہور کی رٹ لگانے والوں نے ہی حکومت کو تباہی کے دھانے پر پہنچایا ہے،اداروں میں لوٹ کھسوٹ بند نہ کی گئی تو اسمبلی کے اندر
گو مشرف گو سے بھی زیادہ جاندار تحریک چلائیں گے۔
رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے اپنے خطاب میں مارشل لا لگانے والے جرنیلوں کو فوج کی بدنامی کا ذمہ دار قراردیا اور کہا کہ ایوب، یحییٰ، ضیأالحق اور مشرف سب غدار ہیں۔
مسلم لیگ نون کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ انھوں نے جمہوریت بچانے کے لیے پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کیا،فرینڈلی اپوزیشن کے طعنے سہے تاہم وہ آٓصف علی زرداری کو صدر بنانے کے لیے ووٹ دینے کے گناہگار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کرپشن ختم کرے ورنہ فیصلہ کن جنگ کے لیے ایک اور لانگ مارچ ہوکر رہے گا۔
تقریب میں صوبائی وزیرمیاں مجتبیٰ شجاع نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی،کشمیریوں پر بھارتی مظالم رکوانے کے لیے اقوام متحدہ میں قراداد لانے ،ڈرون حملوں کی مخالفت اور مشرف کے خلاف آئین توڑنے کی قرادادیں پیشکیں جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں۔