صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نےکہا ہےکہ جمہوری حکومت کے خاتمے کی فضا پیدا کرنے سےدہشتگردی کو تقویت مل رہی ہے۔

میاں افتخار حسین پشاورپریس کلب میں صحافیوں کو میڈیا کالونی کے الاٹمنٹ لیٹرز دینے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی مارشل لا لگانے کے حامی نہیں اور وہ ہمیشہ جمہوریت کی حمایت میں بات کرتے ہیں۔
صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو تاریخی آزادی حاصل ہے اور وہ مارشل لا یا کسی غیرجمہوری حرکت کی توثیق نہیں کرے گی۔
میاں افتخارحسین نے کہا کہ جمہوریت اور موجودہ حکومت کے خاتمے کی فضا وہ لوگ پیدا کررہے ہیں جو
خود جمہوری نظام میں فٹ نہیں ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ کیری لوگر بل پر صوبائی حکومت کو تحفظات ہیں اور اس پر عملدرآمد کرتے وقت اِن تحفظات کو مدِنظر رکھا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن