صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو تاریخی آزادی حاصل ہے اور وہ مارشل لا یا کسی غیرجمہوری حرکت کی توثیق نہیں کرے گی۔
میاں افتخارحسین نے کہا کہ جمہوریت اور موجودہ حکومت کے خاتمے کی فضا وہ لوگ پیدا کررہے ہیں جو
خود جمہوری نظام میں فٹ نہیں ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ کیری لوگر بل پر صوبائی حکومت کو تحفظات ہیں اور اس پر عملدرآمد کرتے وقت اِن تحفظات کو مدِنظر رکھا جائےگا۔