لاہور میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد چوبیس قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت سینتیس ہزار دو سو پچاس روپے ہوگئی ۔ اسی طرح بایئس قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت چونتیس ہزار ایک سو پینتالیس روپے اور اکیس قیراط فی دس گرام سونے کی قیمت بتیس ہزار پانچ سو بیالیس روپے ہوگئی۔ سونے کا کاروبار کرنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سنگا پور، چین اور امریکہ سمیت دوسرے بڑے ممالک کی سونے میں سرمایہ کاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ چاندی کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا اور دس گرام تیزابی چاندی کی قیمت پانچ سو ستر روپے فی دس گرام رہی۔