سپریم کورٹ نے زرداری کی اہلیت کا مقدمہ کاز لسٹ سے نکال دیا‘بابر اعوان کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست بھی لسٹ سے ہٹا دی گئی

Oct 12, 2010

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے صدر زرداری کی اہلیت کا مقدمہ کاز لسٹ سے نکال دیا ہے صدر کی اہلیت کو مولوی اقبال حیدر نے چیلنج کر رکھا ہے عدالت عظمٰی نے بابر اعوان کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست بھی کاز لسٹ سے نکال دی ہے قبل ازیں جمعہ کو جاری ہونے والی کاز لسٹ میں دونوں کیس 17 رکنی لارجر بنچ کے سامنے لگائے گئے تھے تاہم پیر کو دونوں کیس نکال دیئے گئے اب ان کی 13 اکتوبر کو سماعت نہیں ہوگی ‘ بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست طارق اسد ایڈووکیٹ نے دائر کر رکھی ہے۔
مزیدخبریں