کراچی میں پولیس نےسپرہائی وے ٹول پلازہ پرروکی گئی تین امریکی گاڑیوں کو جانےکی اجازت دے دی، ایک کو این او سی نہ ہونے کے باعث واپس بھیج دیا ۔

آج علی الصبح سپر ہائی وے ٹول پلازہ پر پولیس نے امریکی قونصل خانے کی چارگاڑیوں کوروکا تھا،جانچ پڑتال کے دوران ایک گاڑی کے پاس این او سی نہ ہونے کی تصدیق ہوئی جسے واپس بھیج دیا گیا تاہم دیگر تینوں گاڑیوں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔زرائع کے مطابق گاڑیوں میں چارغیرملکی سوار تھے جن کے نام مارک ولسن ، ولٹرلی اور اسکاٹ گروبک معلوم ہوئے ہیںتاہم ایک امریکی کا نام نہیں بتایا گیا۔ چاروںامریکی میرپورخاص، بدین اور ٹنڈوالہ یار جارہےتھے۔

ای پیپر دی نیشن