بھارتی شہر احمد نگرمیں ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے انا ہزارے نے دھمکی دی ہے کہ اس سرما میں بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں لوک پال بل کی منظوری نہ دی گئی تو وہ ایک بارپھر بھوک ہڑتال پرچلے جائیں گے۔ اناہزارے اس سے پہلےاگست میں بارہ روزہ ہڑتال سے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچاچکےہیں۔ نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں کی جانےوالی اس بھوک ہڑتال کو پورے بھارت میں سراہاگیااورہزاروں افراد نے ان کا ساتھ دیا۔