ملیر سٹی پولیس کے مطابق مقتولین بھائیوں کے باپ سلمان نے تھانے میں اطلاع دی تھی کہ اسکے دونوں بیٹے کل شام سے لاپتہ ہیں جبکہ اس نے اپنے پڑوسی آصف بلوچ پر شک کا اظہار کیا تھا لہذا پولیس نے آصف کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزم نے انکشاف کیا کہ مقتول بابر کی اسکی ماموں کی لڑکی سے دوستی تھی جس کی بناء پر اسنے دونوں بھائیوں کو اپنے تین ساتھیوں کی مدد سے اغوا کے بعد تشدد کرکے قتل کردیا اور دونوں کی لاشیں بکرا پیڑی کے علاقے میں پھینک دیں ۔ پولیس نے مقتول بابر کا موبائل بھی آصف کے گھر سے برآمد کر لیا ہے۔