فاٹا میں جنگ لڑ رہے ہیں‘ پاکستان تیزی سے جوہری اثاثے بڑھا رہا ہے: پینیٹا

Oct 12, 2011

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے اپنے جوہری اثاثے بڑھا رہا ہے۔ امریکہ کو دہشتگردوں اور ایٹمی پھیلاﺅ سے خطرہ ہے، جنگ کے 10سال بعد مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، بھارت اور چین نئی عالمی طاقتوں کے طور پر اُبھرے ہیں۔ امریکہ زوال کا شکار نہیں۔ القاعدہ کے خاتمے کیلئے افغانستان سے مضبوط تعلقات کی ضرورت ہےں۔ پاکستان سے سفارتی کوششوں کی بحالی چاہتے ہیں پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف تعاون کیا آئندہ بھی کرے گا۔ افغانستان کو مضبوط کرنے کیلئے مستحکم پاکستان چاہتے ہیں۔ افغانستان، بھارت اور پاکستان خطے کے اہم ممالک ہیں اور مشترکہ خطروں کا مقابلہ کرنے کیلئے تینوں کو اکٹھا کرنا ہو گا۔ محفوظ اور مستحکم پاکستان کے بغیر افغان مسئلہ حل نہیں کر سکتے۔ پاکستان اور بھارت پر زور دے رہے ہیں کہ باہمی اختلافات ختم کر دیں۔ لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک مستحکم اور محفوظ پاکستان بھی چاہئے، ہم ان کے ملک میں جنگ لڑ رہے ہیں اور وہ فاٹا میں القاعدہ کو شکست دینے کیلئے ہماری مدد کر رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ان کے دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات پر ہمارے درمیان بہت اختلافات بھی ہیں۔
مزیدخبریں