گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گھریلو رنجش پر بیٹی نے خاوند کے ساتھ مل کر سوتیلی ماں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایاگیا ہے کہ شاہ کوٹ کے رہائشی اکرم نامی شخص نے چار سال قبل اپنی بیوی کی وفات کے بعد بیوہ شہزادی کے ساتھ شادی کرلی تھی۔ شادی کے بعد اکرم کی بڑی بیٹی اقصیٰ جو کہ شادی شدہ ہے جس کے ساتھ شہزادی کا گھریلو رنجش پر اکثر جھگڑا رہتا تھا گذشتہ روز اسی رنجش پر اقصیٰ نے اپنے خاوند آفتاب کے ساتھ مل کر سوتیلی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے اقصیٰ اور آفتاب کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے‘ مقتولہ ایک بیٹے کی ماں تھی۔