جلالپور بھٹیاں: معمولی جھگڑے پر کلہاڑی کے وار کرکے ماں کو مار ڈالا

جلال پور بھٹیاں (نامہ نگار) بدبخت بیٹے نے سگی والدہ کو کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں کوٹ عالم میں گزشتہ رات مسمی رفاقت علی کا گھر میں اپنی والدہ بکھی بی بی کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا، دیگر گھر والوں نے معاملہ رفع دفع کرا دیا مگر بدبخت بیٹے نے دل میں رنجش رکھی والدہ اپنی چارپائی پر سو رہی تھی کہ بدبخت نے کلہاڑی کے وار کرکے ماں کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...