”ملالہ یوسف پر حملہ اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے“

لاہور (پ ر) ملالہ یوسف پر حملہ اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے، حکومت اصل چہرے بے نقاب کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار کوآرڈینیٹر برائے مذہبی امور وزیراعلیٰ الحاج حیدر علی مرزا، وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی، پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و پنجاب کے سیکرٹری فنانس اورنگزیب برکی، پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے چیئرمین پیر علامہ یوسف اعوان نے کیا۔ دریں اثناءاقلیتی املاک کی صوبائی تحفظ کمیٹی کے چیئرمین سنیٹر کامران مائیکل نے بھی ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔

ای پیپر دی نیشن