لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے پر چوہدری پرویز الہی کی تنقید عوام دشمنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ جن کے دور میں صوبے میں ریکارڈ کرپشن اور لوٹ مار ہوئی، آج وہ پنجاب حکومت کے عوامی فلاحی منصوبوں پر بلاجواز تنقید کررہے ہیں۔ دریں اثناءمسلم لیگ (ن) کے رہنما سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھی عوام ق لیگ کو مسترد کر دینگے۔