اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیشنل قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بہبود سرٹیفکیٹ میں 54 بیس پوائنٹ کی کمی کر دی گئی جس سے بہبود سرٹیفکیٹ کی نئی شرح 12.96 فیصد ہو گئی، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ میں 46 بیس پوائنٹ کی کمی کی گئی ہے جس سے نئی شرح منافع 11.04 فیصد ہو گئی۔ سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ میں 80 بیس پوائنٹ کی کمی ہوئی ہے، نئی شرح منافع 10 فیصد ہو گئی جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.50 فیصد، سیونگ اکا¶نٹ پر شرح منافع 6.85 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔
قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں کمی
Oct 12, 2012