لاہور (سپورٹس رپورٹر) 14 اکتوبر کو لاہور میں منعقد ہونے والے حمزہ شہباز ٹائیگر دنگل کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ اس بات کا اعلان کنونیئر وزیراعلیٰ پنجاب برائے ریسلنگ محسن ارشد نے گذشتہ روز دنگل کے حوالے سے منعقد اجلاس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چار رکنی استقبالیہ کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں خواجہ علا¶الدین، ملک ندیم منا، چوہدری دلشاد اور عمران شاہ شامل ہیں جبکہ ٹیکنکل کمیٹی میں چوہدری نعیم پہلوان، منور حسین بھٹی، حاجی یامین اور ریاض پہلوان شامل ہیں۔ دنگل کے مقابلوں میں چوہدری رشید، حاجی صدیق، شیخ شوکت پہلوان، صدیق پہلوان اور خلیفہ سعید بٹ منصف کشتی کے فرائض انجام دینگے۔