سٹی قصور کی ٹیمیں بغیر کھیلے یوتھ فیسٹیول کے فائنلز میں پہنچ گئیں


پھولنگر (نامہ نگار) پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مختلف ایونٹس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر قصور اپنی من پسند ٹیموں اور کھلاڑیوں کو نوازکر وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور میرٹ کا ستیاناس کر رہے ہیں۔ فٹ بال، کرکٹ، ہاکی، بیڈمنٹن،کبڈی اور دیگر کھیلوں سٹی قصور کو بغیر کھیلے فائنل میں پہنچا کر ڈی ایس او نے چونیاں، پتوکی، کوٹ رادھاکشن تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کا استحصال کیا ہے۔ ہم اس اندھیرنگری اور ظلم کے خلاف سخت ترین احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پھولنگر کی مختلف سپورٹس کلبوں اور کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ایک پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ان نمائندہ افراد رانا عتیق، عنصر محمود بھٹی، محمد نعیم، سید شکیل حسین شاہ، غلام محی الدین، صوفی محمد ایوب نقیبی، ارشاد جٹ اور دیگر افراد نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے تحصیل پتوکی اور چونیاں کی ٹیمیں سپورٹس فنڈ سے بھی محروم ہیں۔ لاکھوں روپے کے فنڈز بھی خوردبرد کر لئے گئے۔کھیلوں کا سامان سپورٹس آفیسرز اپنے گھروں میں لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری چیئرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس کونسل چوہدری احسن رضا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر قصور اور چیئرمین تحصیل سپورٹس کونسل رانا شہزاد اقبال سے اپیل ہے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو معطل کر کے ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...