بچپن سے گلوکاری کا شوق تھا : فوک گلوکارہ نرگس شاہین

Oct 12, 2012


اٹک خورد (اےن اےن آئی) بچپن سے مجھے گلوکاری کا جنون کی حد تک شوق تھا، جب پہلی دفعہ میں نے پاکستان ٹےلی و ےژ ن پر گانا ریکارڈ کرایا تو اس وقت میری خوشی کی انتہا نہیں تھی، میں روزانہ ریہرسل کرتی ہوںاور ہرقسم کا کلام آسانی سے گا لیتی ہوں۔ پروگرام ”رونقاں“ میں پاکستان ٹےلیوےژن کے نامور اور سےنئر پروڈیوسر میاں عبداللہ قریشی نے مجھے متعارف کرایا تھا، میڈم نورجہاں مرحومہ میری فیورٹ گلوکارہ ہیں، میں انکو اپنا روحانی استاد سمجھتی ہوں، اب تک سب سے زیادہ کلام محمد صدیق قریشی صابر آف شکردرہ اٹک کا گایا، میں دُکھی گیت اور ماہیئے شوق سے گاتی ہوں۔

مزیدخبریں