احتساب بل دوہزار بارہ کے خلاف درخواست محمود اخترنقوی نے سپریم کورٹ میں دائرکی ہے۔ درخواست میں وفاق،وزارت قانون، قائد حزب اختلاف اورسیکرٹری قومی اسمبلی کوفریق بنایا گیا۔ درخواستگزارنے مؤقف اختیارکیا ہے کہ نیا احتساب بل مفاد عامہ کے خلاف ہے،قانون تمام شہریوں کے لیے برابر ہوتا ہے لیکن اس میں امتیازی سلوک برتا گیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حکومت نے دوہزار دو سے پہلے کرپشن کے تمام کیسز ختم کرنے کےلیے نئے احتساب بل کا ڈرامہ رچایا ہے،پارلیمنٹ آئین سے متصادم بل نہیں بنا سکتی۔ درخواستگزار نے عدالت عظمیٰ سے بل کو کالعدم قراردے کر اس پر مزید کارروائی روکنے کی استدعا کی ہے۔
سپریم کورٹ میں نیا احتساب بل چیلنج کردیا گیا۔ حکومت نے دوہزاردو سے پہلے کرپشن کے مقدمات ختم کرنے کیلئے ڈرامہ رچایا ہے۔ درخواستگزار
Oct 12, 2012 | 11:53