مسلم لیگ نون بارہ اکتوبرانیس سو ننانوے کو نوازشریف حکومت کے خاتمے کے خلاف آج یوم سیاہ منائے گی۔

نون لیگ کا یوم سیاہ کے موقع پرمرکزی جلسہ قصور میں منقعد کیا جائے گا جس کی صدارت رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف کریں گے، دوسری جانب صوبے کے تمام اضلاع میں پارٹی کارکنوں کو یوم سیاہ کے موقع پراحتجاجی جلسے اور جلوس نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لاہورمیں مرکزی ریلی ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک کی قیادت میں چیئرنگ کراس سے کل سہ پہر نکالی جائے گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف نے کہا کہ جب کسی حکومت کو عوام کے اعتماد اور تائید سے محروم کر دیا جائے تو وہ ریاست عالمی برادری کے سامنے کمزور اور نہتی ہو جاتی ہے۔ فوجی کارروائی میں پاکستان میں جمہوریت اور عوام کی منتخب حکومت کے ساتھ بھی یہی ہوا تھا جس کے بعد دنیا ڈکٹیٹر سے اپنی مرضی کے فیصلے منواتی رہی اور پاکستان مسائل کی دلدل میں دھنستا چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئین شکنی کے مرتکب طالع آزماﺅں پر آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق مقدمات چلائے جاتے تو آئندہ اس طرح کی مہم جوئی کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نا اہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث مسائل میں دھنس چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن