رمشا مسیح کیس میں ملزمہ کی جانب سے ہائی کورٹ میں ایف آئی آرختم کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس پر عدالت نے ماتحت عدالت میں رمشا کیس کی سماعت کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا تھا ،توہین قرآن کیس میں درج مقدمے میں رمشا مسیح کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا جبکہ اسی کیس کے ایک اور ملزم امام مسجد خالد جدون کی ضمانت بھی دو لاکھ کے مچلکوں پر منظور ہو چکی ہے رمشا مسیح کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے