کاروباری ہفتے کےاختتام پر کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست مندی رہی اورانڈیکس پندرہ ہزار سات سو پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور پہلے سیشن کے دوران انڈیکس ایک سو پچاس سے زائد پوائنٹس بڑھ کر پندرہ ہزار نو سو اکیاسی پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔پہلے سیشن کی تیزی نہ صرف دوسرے سیشن میں مندی میں تبدیل ہوگئی بلکہ انڈیکس پندرہ ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا۔پی ٹی سی ایل، او جی ڈی سی، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر اور دیگر بڑی کمپنیوں میں شئیرز کی زبردست فروخت انڈیکس کو ایک سو سینتالیس پوائنٹس کی مندی میں لے گیا۔کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اس کمی کے بعد پندرہ ہزار چھ سو اٹھانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی کی بدولت کاروباری حجم دس کروڑ شئیرز سے تجاوز کرگیا۔ مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر گیارہ کروڑ اکتیس لاکھ شئیرز کے سودے ہوئے۔حجم کے اعتبار سے پی ٹی سی ایل کے حصص میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن