مشرف کی رہائی سے انارکی میں اضافہ ہوگا: ساجد میر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے پرویز مشرف کی رہائی سے انارکی میں اضافہ ہو گا۔بلوچ عوام اور متاثرین لال مسجد کے حلقوں میں موجود ردعمل میں شدت آ سکتی ہے۔مشرف نے جتنے جرائم کیے اس سے آدھے بھی کسی سیاستدان نے کیے ہوتے تو اسے اب تک پھانسی دی جاچکی ہوتی مگر لگتا ہے کہ دفاعی ادارے اس بات کا فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ اپنے سابقہ چیف کو ہر قیمت پر بچائیں گے۔ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکبر بگٹی اور لال مسجد کے سانحات میں ملوث ہونے کے علاوہ مشرف نے اپنی کتاب میں خود اعتراف کیا ہے کہ اس نے ڈالر لے کر درجنوں پاکستانیوں کو امریکہ کے ہاتھوں فروخت کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...