بلدیاتی الیکشن کیلئے نئی حلقہ بندیوں کے مثبت نتائج برآمد ہونگے: رانا نثار احمد راٹھ

رائے ونڈ (نامہ نگار) یونین کونسل سلطانکے 124 کا نمبر بدل کر یونین کونسل سلطانکے 17 رکھ دیا گیا ہے۔ یونین کونسل سلطانکے سے چیئرمین کے امیدوار رانا نثار احمد راٹھ نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں سے ووٹوں کی تعداد 18 ہزار سے کم ہوکر دس سے بارہ ہزار تک رہ جائے گی۔ یونین کونسلوں میں ووٹروں کی تعداد کم کرنے اور علاقہ جات کو محدود کرنے سے بہتری آئے گی۔ حکومت کا یہ فیصلہ عوامی مفاد میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے پینل میں وائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے حلقہ کے معززین سے مشاورت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین منتخب ہوکر یونین کونسل سلطانکے کو مثالی بنادیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...