لاہور (لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا ایک وفد بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا۔ وفد کی قیادت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوثر مسعود کریں گی۔ وفد میں نائب ناظمہ صوبہ بلوچستان یاسمین اچکزئی‘ نگراں الخدمت فاﺅنڈیشن طلعت ظہیر‘ قرآن انسٹیٹیوٹ کی شاہین ضیائ‘ حرم فورم کی فریدہ جمیل‘ الخدمت کی کارکنان اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کی ڈاکٹرز شامل ہونگی۔