لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب آواران کے زلزلہ متاثرین کی امداد و بحالی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے جس کے تحت متاثرین کو روزانہ اشیائے ضروریہ بھجوائی جا رہی ہیں۔وہ زلزلے سے متاثرہ علاقے آواران کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔ حکومت کی ہدایت پر امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں جو متاثرین کی مکمل بحالی تک جاری رکھی جائیں گی۔