این آئی ٹی نے 2013-14ءکی پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کردیا

کراچی(کامرس رپورٹر) نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ(NITL) نے 30 ستمبر2013ءکو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان این آئی ٹی کے قائمقام مینجنگ ڈائریکٹر منظور احمد نے این آئی ٹی کے بورڈ آف ڈائرریکٹرز کی جانب سے 30 ستمبر 2013 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے لیے این آئی ٹی کے زیرِ انتظام تمام فنڈز کے حسابات کی منظوری کے بعد کیا۔ این آئی ٹی کے زیرِ انتظام درجِ ذیل پانچ فنڈز ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 77 ارب روپے ہے۔ ایم ڈی این آئی ٹی نے بتایا کہ مالی سال 2014ءکی پہلی سہ ماہی میں فنڈ کا مجموعی ریٹرن (return)4.79 فیصد رہا جبکہ این آئی (یو) ٹی کی خالص اثاثہ¿ قدر (NAV) 30 جون 2013ءکے (ڈیویڈنڈ کے بعد) 38.66 روپے سے بڑھ کر 30 ستمبر 2013ءکو 40.51روپے ہوگئی ۔مالی سال 2014 کی ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی میں این آئی ٹی اسٹیٹ انٹرپرائز فنڈ کے نتائج کے بارے میں ایم ڈی این آئی ٹی نے بتایا کہ فنڈ کی خالص اثاثہ¿ قدر(NAV)میں5.57فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس دوران KSE-100 انڈیکس میں 3.94فیصد اضافہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...