بینکوں کو 61ارب 45کروڑ روپے کی فراہمی

Oct 12, 2013

کراچی(کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکوں میں نقدی کے بحران میں کمی کیلئے 11اکتوبر2013ءکو اوسطاً 9.11فیصد سالانہ شرح سود پر7دن کی مدت کیلئے بینکوں کو61ارب 45کروڑ روپے فراہم کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں اسٹیٹ بینک کو بینکوں کی جانب سے 72ارب 45کروڑ روپے کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں