لاہور (این این آئی) حکومت نے عیدالاضحی پر بجلی اور سی این جی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرکے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دیں۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی جانب سے اس حوالے سے آج ( ہفتہ) باضابطہ اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت پانی و بجلی نے عید الاضحی پر گھریلو صارفین کے لئے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کواحکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔
عیدالاضحی پر بجلی اور سی این جی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
Oct 12, 2013