اسلام آباد (این این آئی)لال مسجد کے خطیب مولانا عبد الرشید غازی کے صاحبزدے ہارون الرشید غازی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف فرار ہوئے تو ذمہ دار علمائے کرام ہونگے ۔ لال مسجد آپریشن میں ہزاروں معصوم طلباء و طالبات کے قتل کیس میں علماء نے ہمارا بالکل ساتھ نہیں دیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہداء فائونڈیشن آف پاکستان کو پاکستان کی پوری قوم بالخصوص علمائے کرام سے شکوہ ہے کہ انہوں نے لال مسجد آپریشن کے مرکزی ملزم پرویزمشرف کو سزاء دلانے کے لئے ہمارا بالکل بھی ساتھ نہیں دیا۔آج نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ پوری قوم پر انہی کی کوتاہی کی وجہ سے پرویزمشرف کے فرار ہونے کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
پرویز مشرف فرار ہوئے تو ذمہ دار علمائے کرام ہونگے : ہارون الرشید غازی
Oct 12, 2013