لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا، لاہور میں 10 گھنٹے تک بجلی بند

لاہور (نیوز رپورٹر) بجلی کے نظام میں خسارہ 44 سو میگاواٹ ہونے سے شہروں اور دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔ عیدالاضحی کے دوران شہریوں کو مسلسل بجلی کی فراہمی کے حوالے سے وزارت پانی و بجلی کے اعلانات پورا ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔ لیسکو کے کوٹے میں کمی کے باعث لیسکو نے فورس لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی جنریشن 12300 میگاواٹ جبکہ ڈیمانڈ 17 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ بجلی کے خسارے میں اضافے کے باعث لیسکو نے لاہور میں جمعہ والے روز 10 گھنٹے تک بجلی بند کی۔ بعض علاقوں میں لیسکو نے فورس لوڈشیڈنگ کر کے گرڈ سٹیشن مسلسل 3 سے 4 گھنٹے تک بند رکھے۔ صارفین نے وزیراعظم پاکستان سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...