لاہور (نامہ نگار + این این آئی) آئی جی پنجاب پولیس خان بیگ نے انارکلی میں ہونے والے بم دھماکے کے حوالے سے افسران کو اپنے دفتر طلب کرلیا۔ ان افسروں میں ڈی آئی جی آپریشنز محمد طاہر رائے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذوالفقار حمید، ایس پی سی آئی اے عمر ورک، حسن مشتاق سکھیرا، ایس ایس پی سپیشل برانچ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ آئی جی پنجاب نے ریڈ زون ایریا میں دو بار بم دھماکے پر برہمی کا اظہار کیا اور افسران کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ این این آئی کے مطابق آئی جی نے حساس اداروں کی طرف سے تخریب کاری کی پیشگی اطلاع کے باوجود سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسران پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ انارکلی بازار میں اب تک دو دھماکے ہوچکے ہیں لیکن ان کا کوئی ملزم نہیں پکڑا گیا، ہر روز کہہ دیا جاتا ہے کہ کل پکڑے جائیں گے، آخر یہ کل کب آئے گی؟
لاہور دھماکہ: پیشگی اطلاع کے باوجود انتظامات نہ کرنے پر آئی جی پنجاب افسران پر برہم
Oct 12, 2013