لاہور (خصوصی رپورٹر) حمید نظامی پریس انسٹیٹیوٹ آف پاکستان نے ”میڈیا اور عدالتی رپورٹنگ کے تقاضے“ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا ہے جو اس کے اپنے آڈیٹوریم واقع 4-C ایل ڈی اے فلیٹس شاہراہ مجید نظامی نزد چائنہ چوک میں پیر 14 اکتوبر کو 10 بجے صبح منعقد ہوگا۔ محترمہ جسٹس (ر) فخرالنساءکھوکھر صدارت کریں گی جبکہ اشتر اوصاف علی (سابق ایڈووکیٹ جنرل‘ حکومت پنجاب) اور ڈاکٹر ظفر علی راجہ (ایڈووکیٹ‘ کالم نگار) مہمانان خصوصی ہونگے۔ مقررین میں ایف ایچ شہزاد (عدالتی رپورٹر۔ نوائے وقت) اور محترمہ حریمہ طارق (ہیڈ: شعبہ ابلاغیات‘ لاہور کالج برائے خواتین واپڈا ٹاﺅن) شامل ہیں۔