لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رْکن اور مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ لاہور کے صدر ناصر سعید نے کہا کہ سرکاری اہلکاروں کو یہ ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ پراپرٹی ٹیکس کے غلط نوٹس بھجواکر تاجر برادری کو تنگ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کسی بھی صورت میں پچاس فیصد سے زائد نہیں ہوگا تاکہ تاجروں پر بوجھ نہ پڑے۔
پراپرٹی ٹیکس کے غلط نوٹس بھجوا کر تاجروں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دینگے: ناصر سعید
Oct 12, 2014