’’ہد ہد‘‘ سمندری طوفان آج مشرقی بھارتی علاقوں سے ٹکرائے گا : میڈیا رپورٹ

نئی دہلی (اے ایف پی+نیوز ایجنسیاں+بی بی سی) ہدہد طوفان بھارتی مشرقی علاقوں سے آج ٹکرائے گا جس سے کئی اضلاع کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خلیج بنگال میں اُٹھنے والے سمندری طوفان ہدہد سے بچنے کیلئے جنوب مشرقی ریلوے نے متعدد گاڑیاں منسوخ کر دی ہیں۔ سمندری طوفان ہدہد ہفتے کی صبح بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ کے ساحل گوپال پور سے 380 کلومیٹر اور ریاست آندھرا پردیش میں وشاکا پٹنم کے ساحل سے 340 کلومیٹر کے فاصلے پر مرکوز ہے۔ ریلوے نے 38 ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔ اڑیسہ کے دارالحکومت بھونیشور سے مقامی صحافی سندیپ ساہو نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئند ہ24گھنٹوں میں طوفان شدید تر ہو سکتا ہے اور وہ اتوار کی دوپہر تک وشاکا پٹنم کے ساحل سے گزرے گا۔ طوفان کی وجہ سے آنے والے 48 گھنٹے تک اڑیسہ میں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ آٹھ اضلاع میں شدید بارش کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...