ملالہ اسلام دشمنوں کی ایجنٹ‘ اسے پراپیگنڈے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: جماعت الاحرار

اسلام آباد /نئی دہلی (آئی این پی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے علیحدہ ہونے والے دھڑے جماعت الاحرار نے امن کا نوبل انعام جیتنے والی ملالہ یوسفزئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسلام دشمنوں کی ایجنٹ ہے۔ بندوقوں اور مسلح تصادم کیخلاف بولنے والی ملالہ کو یہ معلوم نہیں کہ نوبل انعام کا بانی خود دھماکہ خیز مواد کا موجد تھا۔ بھارتی ویب سائٹ ’’آئوٹ لک انڈیا‘‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق اور جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملالہ کو اسلام دشمنوں کی جانب سے پراپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔  ترجمان نے دھمکی دی کہ ملالہ جیسے کرداروں کو یاد رکھنا چاہئے کہ ہم کفار کے پراپیگنڈا سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں، ہم نے اسلام دشمنوں کیلئے چھریاں تیز کر رکھی ہیں۔ ملالہ کو نوبل انعام دینے سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ نظریات کی اس جنگ میں کفار نے اپنی لاڈلی کو کفر کی اچھی خدمت پر نوازا ہے۔
جماعت الاحرار

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...