جیکب آباد (آئی این پی) جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر کھڑی سکھر ایکسپریس کو جلانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 کھڑی سکھر ایکسپریس کی بوگی نمبر 12‘ 13 میں اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع پر فائربریگیڈ عملے نے پہنچ کر ٹرین کی لگی آگ پر کنٹرول کیا۔ ان دو بوگیوں کی 5 سیٹیں جل گئیں،مزید نقصان سے ٹرین کو بچا لیا گیا۔ حدوکی سول لائن پولیس اور ریلوے پولیس نے ٹرین کو گھیرے میں لے لیا۔ واضح رہے سکھر ایکسپریس کو ایک ماہ قبل بھی آگ لگائی گئی تھی جس کی وجہ سے 2 بوگیاں مکمل جل کر خاکستر ہو گئی تھیں۔
سکھر ایکسپریس