واشنگٹن (آن لائن) امریکہ کی نیشنل آرکائیو نے سابق صدر بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے تعلقات پر مبنی دستاویزات جاری کر دی ہیں۔ ان میں صدر کے مواخذے سے بچنے کی حکمت عملی کی تفصیل بھی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دستاویزات ایسے وقت جاری کی گئی ہیں جب سابق خاتون اول اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن 2016 کے صدارتی انتخابات کے لئے اپنی مہم کا آغاز کرنے والی ہیں۔ دس ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزات میں سابق صدر کلنٹن کو مواخذے سے بچانے کے لئے وائٹ ہاؤس کی حکمت عملی کی تفصیلات درج ہیں۔
دستاویزات جاری