لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی نے ملتان سانحہ پر جوڈیشل بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمشن ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دے۔ اگر سٹیڈیم میں عام میچ ہو رہا ہو تو انتظامیہ کنٹرول سنبھال لیتی ہے تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو‘ یہاں تو لاکھوں افراد موجود تھے جن کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا۔ جلسہ ختم ہونے کے بعد لوگ گیٹ کی طرف گئے تو سوائے دو گیٹوں کے سب گیٹ بند تھے جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ انتظامیہ نے جان بوجھ کر لائٹ بند کی، واقعہ کی ذمہ دار ملتان اور پنجاب کی انتظامیہ ہے۔
ق لیگ مطالبہ
انتظامیہ نے جان بوجھ کر لائٹ بند کی دروازے نہیں کھولے، ق لیگ کا سانحہ ملتان پر جوڈیشل کمشن بنانے کا مطالبہ
Oct 12, 2014